تلنگانہ میں 7مئی کے بعد لاک ڈاون میں بعض تبدیلیاں:کے تارک راما راو

  حیدرآباد3مئی
   تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کورونا وائرس کی صورتحال پر کہا ہے کہ ان کی شخصی رائے یہ ہے کہ ہمیں وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا چاہیے کیونکہ اس کا کوئی بھی ٹیکہ نہیں نکالاگیا ہے اور ہم ایسی لاک ڈاون کی صورتحال میں مسلسل نہیں رہ سکتے۔ہمیں بیدار ہوتے ہوئے مسلسل زندگی کی نئی حقیقت کو سمجھنا چاہئے۔ساتھ ہی شخصی حفظان صحت،سینی ٹیشن کو برقرار رکھنا چاہئے۔انہوں نے اس خصوص میں ایک انگریزی چینل سی این این نیوز18کو دیئے گئے انٹرویو کی ویڈیو کلپ اپنی ٹوئیٹر پر ری ٹوئیٹ کی۔اس 51سکنڈ کی ویڈیو میں تارک راماراو نے امید ظاہر کی کہ 7مئی کے بعد مرحلہ وار طورپر لاک ڈاون میں بعض تبدیلیاں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں