شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کرنے والے گاندھی اسپتال کے ڈاکٹرس اور اسٹاف ارکان پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھول نچھاور کئے جائیں گے۔حکیم پیٹ میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے اسٹیشن کی جانب سے یہ پھول نچھاور کئے جائیں گے۔کمانڈ آف گروپ کیپٹن کے ایس راجو(میڈیکل)اور گروپ کیپٹن پنکج گپتا کی جانب سے گاندھی اسپتال و میڈیکل کالج کے ان اسٹاف ارکان پر یہ پھول نچھاور کئے جائیں گے۔اس طرح پھول نچھاور کرتے ہوئے ان کو اس کے ذریعہ سلامی دی جائے گی۔یہ کام 3مئی کو 9.30بجے دن ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جئے شنکر مجسمہ،گاندھی اسپتال سکندرآبادمیں کیاجائے گا۔گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجا راو نے تمام ڈاکٹرس،نرسس، اسٹاف اور پولیس ملازمین سے خواہش کی ہے کہ وہ مکمل یونیفارم میں موجود رہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج