حیدرآباد کے ماسٹر پلان کو جلد ہی اپ ڈیٹ کیاجائے گا:وزیر تارک راما راو

حیدرآباد۔۲،مئی۔
   تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ لاک ڈاون کے پیش نظر کاموں میں تیزی پیداکریں۔انہوں نے اعلی عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کہا کہ چونکہ ماہ جون قریب آتاجارہا ہے تمام کام جلد مکمل کئے جانے چاہئے۔انہوں نے جی ایچ ایم سی اور حیدرآباد روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایچ آرڈی سی ایل)کے کاموں کا جائزہ لیا۔وزیرموصوف نے کہا کہ تلنگانہ کی کئی افراد نے ستائش کی ہے کیونکہ اس نے لاک ڈاون کا صحیح طورپر استعمال کیا اور زیادہ سے زیادہ انفراسٹرکچر کام انجام دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لنک روڈس کی تعمیر میں تیزی پیداہوئی ہے۔جی ایچ ایم سی اور حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو چاہئے کہ وہ تال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ لنک روڈس کو مربوط کیاجاسکے،ایس آرڈی پی کے پروجیکٹس اور سروس روڈ کے کام انجام دیئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ لنک روڈس کو ترقی دینے کیلئے جائیدادوں کے حصول پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔اسی طرح اپنی جائیدادوں سے محروم افراد کے لئے راحت،بازآبادکاری کے کام کرنے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد تیزی سے توسیع ہوتا ہوا شہر ہے اور ریاستی حکومت اس کو ٹریفک سے پاک بنانا چاہتی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ تعمیراتی کاموں اور حصول اراضی کے لئے فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ حیدرآباد کے ماسٹر پلان کو جلد ہی اپ ڈیٹ کیاجائے گا۔انہوں نے نئی سڑکیں بچھانے کے لئے حصول اراضی کے کام میں تیزی پیداکرنے کی اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں