عدالت کی ہدایت پر مغلپورہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج
حیدرآباد 12 مارچ – نامپلی میٹرو پولیٹن کورٹس کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن مغل پورہ میں صدر مجلس اسدالدین اویسی، مہاراشٹرا کے سابق مجلسی رکن اسمبلی وارث پٹھان اور بی جے پی کے کپل مشرا کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر ایس سی ایس ٹی سیل آل انڈیا مجلس انقلاب ملت (اے آئی ایم آئی ایم) مسٹر بالا کرشن راؤ نامداری نے ساتویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے اجلاس پر شکایت درج کروائی جس میں کہاکہ مجلس کے سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان نے کلبرگی سی اے اے کی مخالفت میں اپنی تقریر کے دوران اشتعال انگیز تقریر کی اور یہ تقریر صدر مجلس اسدالدین اویسی کی موجودگی اور ایماء پر کی گئی۔ درخواست گذار نے عدالت کو یہ بھی واقف کرایا کہ بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے دہلی میں سی اے اے کے حق میں جمع ہونے والے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس کے نتیجہ میں دہلی کے موج پور چوک اور جعفرآباد میں فرقہ وارانہ فساد پھوٹ پڑا تھا۔ اِس سلسلہ میں عدالت نے مغلپورہ پولیس اسٹیشن کو تعزیرات ہند کی دفعہ 295-A ، 117 ، 153 ، 153-A ، 120-B اور 156(3) کے تحت ایک مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی تھی جس پر مغلپورہ پولیس نے آج مذکورہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر جاری کیا اور سب انسپکٹر کے ناگراجو نے تحقیقات کا
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج