حیدرآباد میں اے سی پی آفس کی نئی عمارت کا افتتاح، وزیر داخلہ محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔/29 جنوری، – ریاست میں برقراری امن اور پُرسکون ماحول کو حکومت تلنگانہ اولین ترجیح دیتی ہے اورملک میں تلنگانہ پولیس سرفہرست مقام رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کیا۔ انہوں نے آج یہاں چیوڑلہ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں چیوڑلہ اے سی پی آفس کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر سبیتا اندرا ریڈی کے علاوہ سائبر آباد پولیس کمشنر مسٹر وی سی سجنار و دیگر موجود تھے۔ ریاستی وزیر داخلہ نے چیف منسٹر کے قول کی یاد تازہ کی اور کہا کہ ریاست کی ترقی اور خوشحالی اس کے پُرامن ماحول میں مضمر ہے اور ریاست میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کار اسی وقت دلچسپی ظاہر کرتے ہیں جب ریاست میں امن و سکون برقرار رہے۔چیف منسٹر ریاست کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ محکمہ پولیس کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40لاکھ روپئے کی مالیت سے 1800 مربع فیٹ پر اس نئی عمارت کو تعمیر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ریاست میں برقی کٹوتی نہیں ہے اور محکمہ پولیس کی جانب سے نئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور دوستان ماحول کو فروغ دینے اور امن و امان کی برقراری کیلئے تلنگانہ پولیس کے اقدامات کو ملک بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے سائبر آباد پولیس کی کارکردگی کی زبردست ستائش کی اور ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کا تذکرہ کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر و دیگر نے بھی مخاطب کیا
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج