صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی نے ریاست کی ہمہ گیر ترقی اور سیکولر ازم کے تحفظ کیلئے بلدی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کامیابی کو ضروری قرار دیا ۔ آج فیس بک کے ذریعہ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بلدی انتخابات میں کانگریس کا مقابلہ ٹی آر ایس سے ہے ۔ بی جے پی کا وجود ہی نہیں ہے ۔ چونکہ گذشتہ6برس کے دوران ٹی آر ایس نے بلدیات کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا اور مستقبل میں کچھ کرنے کی توقع نہیں ہے ۔ اس لئے ٹی آر ایس کو شکست سے دوچار کرنا ناگزیر ہے ۔ ٹی آر ایس کو شکست کے ذریعہ کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے فرزند کے ٹی راما راؤ کے غرور وتکبر کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ بلدی اداروں کی ترقی کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ 6 برسوں کے دوران ٹی آر ایس حکمرانی وعدہ خلافیوں اور مکروفریب سے پرُ رہی ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے کسی بھی انتخابی وعدے کو پورا کرنا ضروری نہیں سمجھا۔ بڑے زعم سے اعلان کیا گیا تھا کہ مشن بھگیر تا کی عدم تکمیل کی صورت میں دوبارا ووٹ نہیں مانگیں گے مگر ایسا نہیں ہوسکا ۔ اب چیف منسٹر عوام سے ووٹ مانگنے کے حق سے محروم ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ان 6سالوں کے دوران کے چندر شیکھر راؤ نے نریندر مودی اور امیت شاہ کے چیلہ کا کردار ادا کیا ۔ ٹی آ رایس کو بی جے پی کی بی ٹیم میں تبدیل کردیا گیا ۔ صدر جمہوریہ ، نائب صدر جمہوریہ کے عہدوں پر انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی تائید کی گئی ، نوٹ بندی، طلاق ثلاثہ، آڑٹیکل370 کی برخواستگی جیسے موضوعات پر بی جے پی کی تائید کی گئی ۔ عوام مخالف جی ایس ٹی بل پر حکومت کی ہاں میں ہاں ملائی گئی ۔ ریاستی سطح پر اقلیتوں اور قبائیلوں کو بالترتیب 12اور10فیصد تحفظات کی فراہمی کو فراموش کردیا گیا ۔ وقف کمشنریٹ کی تشکیل نہ مکمل خواب بن کررہ گئی ۔ شہروں کی حالت پسماندہ دیہاتوں سے بھی خراب ہو گئی ۔ دیہاتوں کی حالت قابل رحم ہے ۔ ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی کا غذی سطح تک محدود ہوگئی ہے ، ریاست میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ، بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ بے روزگار نوجوانوں کو بے روزگاری بھتہ نہیں دیا جارہا ہے ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ کو بے روزگاری بھتہ کیلئے انہیں شکست سے دوچار کرنا ضروری ہے ۔ اسی اے اے ، این پی آر اور این آر سی پر ٹی آر ایس کے موقف کو غیر واضح قرار دیتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ اگر کے چندر شیکھر راؤ حقیقی معنوں میں سی اے اے کے خلاف ہیں تو انہیں چاہئے کہ ریاستی اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف قرار داد منظور کریں ۔ انہوںنے کہا کہ انہیں توقع نہیں ہے کہ کے سی آر ایسا کریں گے ۔ اتم کماری ریڈی نے سماج کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ بلدی انتخابات میں کانگریس کے حق میں ووٹ استعمال کرتے ہوئے ٹی آر ایس کو شکست سے دوچار کریں اور دھوکہ باز ٹی آر ایس کو سبق سکھائیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج