سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی موت پر’ پرانے شہرکی عوام نے آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا-

حیدرآباد، 7؍ اگست (پی ایم آئی) ۔سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی اچانک موت پر ایک تعزیتی اجلاس کا انعقادعمل میں آیا۔ بی جے پی کارکنان دیگر عوام نے گہرے رنج وغم کا اظہا رکیا۔ اس موقع پراجلاس میں شریک افراد نے تعزیتی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سشما سوراج نے ملک کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا۔یہاں منعقدہ تعزیتی اجلاس میںشرکا نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پرتلنگانہ بی جے پی میناریٹی مورچہ کے نائب صدر جناب نجف علی شوکت نےکہا کہ سشما سوراج نے اپنی پوری زندگی غریبوں نادار افراد کے علاوہ ملک کی خدمت کے لئے وقف کردی تھیں۔ انہوں نے وزیر خارجہ کے عہدے پر رہتے ہوئے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ غیر ممالک میں رہنے والے ہندوستانی لوگوں کو کسی طرح کی کوئی تکلیف برداشت نہ کرنی پڑے اس بات کا انہوں نے ہمیشہ خیال رکھا اس کے علاوہ دہلی کی وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے سشما سوراج نے غریبوں اور دبے کچلے لوگوں کی ترقی پر خاص توجہ دیںانہوں نے کہا کہ سشما سوراج نے پارٹی میں رہ کر مختلف ذمہ داریوں کو نہایت احسن طریقہ سے نبھایا انہوں نے ہمیشہ نوجوانوں کو آگے لانے کا کام کیا۔ لاجناب شوکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سشما سوراج پارٹی کے معمولی کارکن کو بھی ہمیشہ احترام کی نظر سے دیکھتی تھی اور اس کی باتوں کو سنتی تھی انہوں نے پارٹی میں رہ کر نوجوانوں کو آگے لانے کا کام کیا۔ اس موقع پر تعزیتی اجلاس میں شریک افراد نے ان کی تصویر پر پھول چڑھاتے ہوئے کہا کہ سشما سوراج ہندوستان کی ایک ذہین اور بہترین مقرر اور شاندار عادات واطوار کی مالک تھیں اس لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شرکا نے کہا کہ سشما سوراج کی شاندار قیادت کے لئے ملک انہیں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں