تلنگانہ کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی نے آج متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ قلعہ گولکنڈہ میں 15اگست کو یوم آزادی تقاریب کے پر امن انعقاد کیلئے تمام تر ضروری انتظامات کریں۔ جوشی نے سکریٹریٹ میں اس سلسلہ میں مختلف محکموں کے پرنسپل سکریٹریز کا اجلاس طلب کیا جس میں جی اے ڈی سے اجئے مشرا اور آدھار سنہا‘ کمشنر جی ایچ ایم سی‘ ایم دانا کشور‘ ڈی جی پی مہندر ریڈی‘ سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار‘ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل جتیندر‘ سکریٹری محکمہ تعلیمات بی جناردھن ریڈی‘ سکریٹری کلچر و امور نوجوان بی وینکٹیشم‘ حیدرآباد ضلع کلکٹر مانک راج‘ پروٹوکول ڈائرکٹر اروند سنگھ‘ کمشنر ایجوکیشن‘ وجئے کمار‘ سی ایم ڈی تلنگانہ ایس پی ڈی سی ایل رگھما ریڈی اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔ چیف سکریٹری نے ان عہدیداروں پر زور دیا کہ قلعہ گولکنڈہ میں یوم آزادی تقاریب کے انعقاد کیلئے نقائص سے پاک انتظامات کریں۔ انہوں نے بارش کے پیش نظر خصوصی انتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔ جوشی نے بتایا کہ 15اگست کو جشن آزادی کے دن چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو قلعہ گولکنڈہ روانہ ہونے سے قبل سکندرآباد کے ’’ویرولو سائنک سمارک‘‘ پر وطن عزیز کی خاطر شہید فوجیوں کو خراج پیش کریں گے۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ تاریخی اور سرکاری عمارتوں جیسے راج بھون‘ سکریٹریٹ‘ اسمبلی‘ ہائیکورٹ‘ چارمینار‘ گن پارک‘ کلاک ٹاور کو برقی قمقموں سے سجایا جائے۔ انہوں نے پینے کے پانی کی فراہمی‘ پارکنگ‘ سڑکوں کی صفائی اور مرمت جیسے کاموں کو انجام دینے کی ہدایت دی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج