حیدرآباد۔18جولائی(پی ایم آئی)شہر حیدرآباد کے تاریخی سرکاری دواخانہ عثمانیہ کی ابتر صورتحال پرمجلس اتحادالمسلمین کے فلورلیڈراکبرالدین اویسی نے تشویش کا اظہارکیاہے۔ اسمبلی میں میڈیکل کالجس سے متعلق ایک بل پر بحث کے دوران اکبرالدین اویسی نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے حکومت کی جانب سے اس تاریخی عمارت کی مرمت‘ تزئین نو اورنگہداشت کے لئے دلچپسی کا مظاہرہ نہیں کیاگیا۔اکبرالدین اویسی نے حکومت کومشورہ دیا کہ وہ قدیم عمارت کی مرمت‘ تزین نوکراتے ہوئے اس تاریخی اسپتال کی عظمتِ رفتہ کو بحال کریں۔مجلس اتحادالمسلمین کے فلورلیڈر نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بھی ریاست تلنگانہ میں ہیرٹیج کونقصان پہنچایاہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمانیہ اسپتال اور نظامیہ طبی کالج چارمینار، ریاست تلنگانہ کا ہیرٹیج ہے اوراسکی عظمت رفتہ کی بحالی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اکبرالدین اویسی نے کہا کہ ریاست میں سرکاری اسپتالوں کی حالات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیے۔اس کے علاوہ اکبرالدین اویسی نے کہا آورگیہ شری ہیلت اسکیم اور دیگراسکیمات کے تحت غریب عوام کوعلاج فراہم کیاجارہاہے۔ تاہم نجی اسپتالوں کو بلس ادا نہیں کیے جارہے ہیں۔ اکبرالدین اویسی نے کہا کہ محکمہ صحت اور تلنگانہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی اسپتالوں کے بلس کو ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آورگیہ شری ہیلت اسکیم کے تحت بلس کی عدم ادائیگی کے سبب اسپتالوں نے غریب عوام کا علاج کرنا بندکردیاہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج