مرکزی وزیراطلاعات ونشریات پرکاش جاؤدیکر نے یوگا کرنے کے کئی فوائد گنواتے ہوئے آج کہا کہ یوگا کی مشقیں کرنا ’’ وزیراعظم نریندرمودی کی زیرقیادت نئے ہندوستان کا معمول بن گیا ہے‘‘۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوگا کی مشق اور تشہیر کی وجہ سے ایک صحت مند زندگی، صحت مند طرزحیات اور بیماریوں سے بچاؤ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ یوگا دنیا کے لئے ہندوستان کا ایک تحفہ ہے اور وزیراعظم نریندرمودی کی زیرقیادت نئے ہندوستان کا معمول بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر یوگا کو تسلیم کیا ہے اور اب دنیا کے تقریباً 200ممالک میں ہرسال 21جون کو اس کی مشق کی جاتی ہے۔ ہندوستان اور بیرونی ممالک میں یوگا کی تشہیر میں میڈیا کے مثبت رول کو تسلیم کرتے ہوئے جاؤدیکر نے کہا کہ اب وزارتِ اطلاعات ونشریات نے پہلے بین الاقوامی یومِ یوگا میڈیا ایوارڈس کا آغازکیا ہے تاکہ یوگا کے فروغ میں میڈیا کے رول کو تسلیم کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اداروں کویہ ایوارڈس دئیے جائیں گے۔ یوگا کو مقبول بنانے میں میڈیا کے رول کے بارے میں فیصلہ 6 ارکان جیوری کریں گے۔ تین زمرہ کے تحت جملہ 33 ایوارڈس دئیے جائیں گے ۔ یہ ایوارڈس خصوصی مڈل، تختی، ٹرافی، اور توصیف نامہ پر مشتمل ہوگا۔ اے وائی ڈی ایم ایس ایوارڈس کے لئے 10جون تا 25جون کاوریج کیاجائے گا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج