حیدرآباد۔(پی ایم آئی)ریاستی بی جے پی کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ تلنگانہ میں مسلم سماج میں بی جے پی کے حق میں قابل لحاظ ووٹ کا استعمال کیا ہے۔ حلقہ لوک سبھا سکندرآباد، کریم نگر، نظام آباد، عادل آباد میں بی جے پی کی کامیابی میں مسلم اقلیت کا نمایا رول ہے۔ ڈاکٹر لکشمن بی جے پی کی جانب سے پارٹی آفس میں منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر لکشمن میں واضح الفاظ میں کہا کہ مسلم بھائی ایک قدم بڑے تو بی جے پی ان کے استقبال کیلئے دس قدم آگے بڑھے گی۔ اپنی مختصر سی تقریر میں اقلیتوں کی ترقی سے متعلق وزیر آعظم نریندر مودی کی پالیسی پر بھی اظہار خیال کیا انہوں نے کہا کےعوام نے مودی جی کو وکاس کے نام پر ووٹ دیا ہے۔اسکے علاوہ ای بی سی ریزر ویشن سے مسلما نوں کے بھی فائدہ ہوگا۔ ۔ ڈ اکٹر لکشمن نے ریاستی بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر افسر پاشاہ کو کھجور کھلا کر روزہ کھلوایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر پارٹی قائدین کو بھی کھجور کھلا کر روزہ کھلوایا۔ اس تقریب کا آغاز قرآتِ کلام پاک سے ہوا۔ اقلیتی مورچہ کہ قومی سیکریٹری ایس لائق علی ، افسر پاشاہ، شیخ بابا اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ اس تقریب میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قائدین مسزز نجف علی شوکت نائب صدر،محترمہ شہزادی رکن این سی پی یوایل(NCPUL)، محترمہ سراج النساء، فراست علی باقری ترجمان، یم یم مسعود، دیانت علی خان صدر اقلیتی مورچہ سٹی یونٹ’حکیم طیبیّ ، سعید عالم خان، شمس الدین، ایم اے قدیر،مرزا عقیل افندی،سید علی جعفری جنرل سیکریٹری سٹی یونٹ اقلیتی مورچہ کے علاوہ پارٹی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد کے علاوہ مسلم نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج