رام پور میں بی جے پی امیدوار جیا پردا پر مبینہ طور پر ناشائستہ تبصرہ کرنے کے معاملہ میں ایس پی لیڈر اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اتحاد کے امیدوار اعظم خان نے جیا پردا پر تحصیل شاہ آباد میں عوامی تقریب کے دوران قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اعظم خان نے کہا تھا ’’ جس کو ہم انگلی پکڑ کر رام پور لائے، آپ نے 10 سال جن سے نمائندگی کروائی… اس کی اصلیت سمجھنے میں آپ کو 17 سال لگے۔ میں 17 دن میں پہچان گیا کہ ان کا انڈروئیر خاکی رنگ کا ہے‘‘۔اعظم خان نے اس کے ساتھ ہی کہا تھا کہ ’’ میں اجلاس میں موجود سبھی لوگوں سے سوال کرتا ہوں کہ کیا سیاست اتنی گر جائے گی کہ 10 برس جس نے رام پور والوں کا خون پیا، جسے انگلی پکڑ کر ہم رام پور میں لے کر آئے۔ جس کا ہم نے پورا خیال رکھا۔ اس نے ہمارے اوپر کیا کیا الزام نہیں لگائے‘‘۔
اتر پردیش کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر بی جے پی اور سماج وادی پارٹی میں سخت مقابلہ
پی ایم آئی نیوز 22 ‘PMI NEWS_Oct 14 تلنگانہ
ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والی غذائیں
وقف املاک سے مبینہ غیر قانونی قبضے ہٹانے کے لیے HYDRAA کی طرز پر علحدہ محکمہ قائم کرنے شیعہ مسلم فاؤنڈیشن کا مطالبہ
ٹینک بنڈ پر آدھی رات سالگرہ منانے پر پابندی، سی پی سجنار آئی پی ایس


















