گوہاٹی،25دسمبر(پی ایم آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو شمالی آسام کے ڈیبروگڑھ ضلع میں برہمپتر ندی پر بنے ملک کے سب سے لمبے ریل-سڑک پل کا افتتاح کیا۔مسٹر مودی نے 4.94کلومیٹر لمبی لائن بی جی ٹریک اور تین لائن کی سڑک کا ڈیبروگڑھ کے جنوبی سرےسے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر افتتاح کیا۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی لال فیتا کاٹ کر تھری لین روڈ بوگی بیل پل کا باضابطہ طورپر افتتاح کیا۔اس کے بعد مسٹر مودی کی گاڑیوں کا کارواں بوگی بیل پل کو پار کرنے والا پہلا قافلہ بنا۔مسٹر مودی پل کے پاس برہمپتر ساحل پر کھڑے لوگوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلاتے ہوئے تھوڑی دور چلے اور بعد میں کھلی جیپ میں سوار ہوکر اپنا گمچھا لہراتے ہوئے پل پار کیا۔اس موقع پر ریلوے کے وزیر پیوش گوئل،آسام کے گورنر پرفیسر ۔جگدیش مکھی،وزیراعلی سروانند سونووال ،اروناچل پردیش کے وزیراعلی پیما کھانڈو سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج