لاہور،۱۴؍دسمبر(پی ایم آئی ڈاماٹ ک)ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی کے بعد پاکستان کرکٹ کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی اور پاکستان 2020 کے ٹی20 ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔2020 کا ٹی20 ایشیا کپ ماہ ستمبر میں کھیلا جائے گا لیکن ابھی تک ایونٹ کے مقام کا فیصلہ نہیں کہ آیا اس کا انعقاد پاکستان میں ہو گا یا پاکستان اپنے مستقل ہوم گراؤنڈ متحدہ عرب امارات میں ایشین ٹیموں کی مہمان نوازی کرے گا۔مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو سینئر ٹیم کے کسی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی ہے۔ایشیا کپ کا انعقاد ہر دو سال بعد ہوتا ہے اور 2020 میں شیڈول مینز ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال ایشیا کپ بھی 20اوورز کے فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے مقام کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا لیکن غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ اور پاک بھارت تعلقات کے سبب ممکنہ طور پر پاکستان ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کر سکتا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے سبب ہی رواں سال ہونے والا ایشیا بھارت میں منعقد نہیں ہو سکا تھا اور بھارت نے اس ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کی تھی۔ایشیا کپ ٹی20 ستمبر 2020 میں کھیلا جائے گا جس کے ایک ماہ بعد آسٹریلیا میں مینز ٹی20 ورلڈ کپ کا انعقاد ہو گا۔ایشیا کپ گزشتہ کچھ عرصے سے دو فارمیٹس ون ڈے اور ٹی20 کے تحت کھیلا جا رہا ہے اور جس سال ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول ہوتا ہے، اس سال ایونٹ کو ٹی20 فارمیٹ کے تحت کھیلا جاتا ہے لیکن پھر دوسرا ایڈیشن 50اوورز کے فارمیٹ کے تحت منعقد ہوتا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج