افغانستان 6مئی۔ جنوب مشرقی افغانستان کے صوبے خوست کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں درجنوں نمازی جاں بحق و زخمی ہو گئے۔خوست پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ بارودی سرنگ کے ذریعے کیا گیا جس کو مسجد میں پہلے سے لا کر نصب کیا گیا تھا۔صوبائی محکمہ صحت کے سربراہ حبیب شاہ نے دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ چونتیس افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں۔آوا پریس کے مطابق یہ دھماکہ جس مسجد میں ہوا اسے افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن نے، ووٹر رجسٹریشن کا مرکز بھی بنا رکھا ہے۔
افغانستان میں ووٹر رجسٹریشن مراکز پر کئی بار حملے ہو چکے ہیں اور اس طرح کا سب سے خونریز حملہ مغربی کابل میں ہوا تھا جس میں ستر افغان شہری جاں بحق اور ایک سو بیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ایک اور ذرائع کے مطابقافغانستان کے مشرقی خوست صوبے کے شہر کی ایک مسجد میں دھماکے میں کم از کم30 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔افغانستان کی ’’ ٹولو نیوز‘‘ کے مطابق اسی مسجد کے احاطے میں عارضی طور پر ووٹر رجسٹریشن سنٹر قائم کیا گیا تھامسجد میں اس دھماکے کی ذمہ داری طالبان سمیت کسی بھی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ گذشتہ ماہ بھی افغانستان کے دار الحکومت کابل میں شدت پسند دہشت گرد گروپ آئی ایس (داعش) کے دہشت گردوں نے ووٹر رجسٹریشن سنٹر پر خود کش حملہ کیا تھا جس میں 57 سے زائد افراد ہلاک اور 119 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں سکیوریٹی فورسز شدت پسند طالبان اور دہشت گرد گروپ آئی ایس کے خلاف اکثر وبیشتر فضائی اور زمینی کاروائی کرتے ہیں جس میں بے شمار طالبان اور آئی ایس کے دہشت گرد ہلاکت کا شکار ہوتے ہیں۔
افغان فورسز کے ساتھ ساتھ امریکی فورسز بھی ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان اور آئی ایس دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے کرتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب طالبان اور آئی ایس دہشت گرد ملک کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے کرتے ہیں جس میں صرف اور صرف عام شہری ہی ہلاک ہوتے ہیں۔مسجد میں اس دھماکے کی ذمہ داری طالبان سمیت کسی بھی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ گذشتہ ماہ بھی افغانستان کے دار الحکومت کابل میں شدت پسند دہشت گرد گروپ آئی ایس (داعش) کے دہشت گردوں نے ووٹر رجسٹریشن سنٹر پر خود کش حملہ کیا تھا جس میں 57 سے زائد افراد ہلاک اور 119 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں سکیوریٹی فورسز شدت پسند طالبان اور دہشت گرد گروپ آئی ایس کے خلاف اکثر وبیشتر فضائی اور زمینی کاروائی کرتے ہیں جس میں بے شمار طالبان اور آئی ایس کے دہشت گرد ہلاکت کا شکار ہوتے ہیں۔افغان فورسز کے ساتھ ساتھ امریکی فورسز بھی ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان اور آئی ایس دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے کرتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب طالبان اور آئی ایس دہشت گرد ملک کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے کرتے ہیں جس میں صرف اور صرف عام شہری ہی ہلاک ہوتے ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج