حیدرآباد – تلنگانہ حکومت کی جانب سے تعلیم ترک کرنے والے بچوں کی شناخت اور ان کو اسکول میں داخل کروانے کے لئے سوسائٹی فار ایلی منیشن آف رورل پاورٹی کے اشتراک سے دیہی علاقوں میں گھر گھر سروے کیا جارہا ہے۔ ہر گاوں میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو تین تا18برس کے بچوں کی تفصیلات آنگن واڑی سنٹرس اور دیہی علاقوں میں سرکاری اسکولس سے حاصل کرتے ہوئے اس سروے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ترک تعلیم کرنے والے بچوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ان میں ایسے بچے جو کبھی اسکول گئے ہی نہیں،ایسے بچے جنہوں نے تعلیم ترک کردی اور ایسے بچے جو کام کر رہے ہیں شامل ہیں۔ اسکول کو نہ جانے کی وجوہات ،بچوں کے کام کے مقام،ان کی اجرت،کام کے اوقات ،نقل مکانی کی وجوہات اور دیگر تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج