آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے درس خارج میں افغانستان میں حالیہ بم دھماکوں میں ہونے والے قتل عام پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کو منتقل کرکےعلاقہ میں اپنی موجودگی کا جواز بنا رہا ہے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے حالیہ دنوں میں داعش کے ہاتھوں افغانستان کے عوام کے بہیمانہ قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر داعش کو تشکیل دیا اور داعش نے ان کی سرپرستی میں عراق اور شام کے عوام کا بڑی بے رحمی اور بے دردی سے قتل عام اور بہیمانہ جرائم کا ارتکاب کیا عراق و شام میں داعش کی شکست کے بعد آج وہی طاقتیں داعش کو افغانستان منتقل کررہی ہیں اور افغانستان میں حالیہ قتل عام ان کے اسی شوم نقشہ کا مظہر ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے نزدیک شیعہ اور سنی میں کوئی فرق نہیں ہے وہ عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں چاہے وہ شیعہ ہوں یا سنی ہوں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے علاقائی مسلم ممالک اور اقوام کو آپسی جنگ میں مشغول رکھنا چاہتا ہے اور ان کی توجہ مسئلہ فلسطین کی طرف سے ہٹانے کی بھر پور کوشش کررہا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کی ان تمام گھناؤنی سازشوں کامقصد اسرائيل کو تحفظ فراہم کرنا ہے اللہ تعالی کی امریکہ ، اس کے اتحادیوں اور اسرائیل پر لعنت ہو جو افغانستان میں عام مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔