نوازشریف کیسے مظلوم ہیں، 6 گاڑیاں آگے، 6 گاڑیاں پیچھے ہوتی ہیں: آصف زرداری

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور اور جنوبی پنجاب کے حالات میں بہت فرق ہے، اپنے دور حکومت میں مخالف پارٹیوں کو زیادہ فنڈز دیئے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ہر اچھے اور برے وقت میں ساتھ دیا، ہم نے ہر دور میں کیسز کا سامنا کیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کہا وہ کیس بھی نکالا جائے جس میں شہباز شریف جج سے بات کر رہے ہیں، ایک دن سیف الرحمان سے بات ہوتی تھی اور دوسرے دن وہ کام ہو جاتا تھا۔ انہوں نے کہا نواز شریف مظلوم کیسے ہیں؟، حکومت ہی انکی ہے، 6 گاڑیاں آگے اور 6 گاڑیاں پیچھے ہوتی ہیں، مظلوم تو ہم تھے جو بکتر بند گاڑی میں آتے تھے۔ ان کا کہنا تھا امید ہے سینیٹ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ مسئلہ بھارت نہیں بلکہ مودی کی سوچ ہے، بھارت خود کو سیکولر قرار دیتا ہے لیکن مودی کے بھارت میں سیکولرازم نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا حکومت نے سی پیک کو سمجھا ہی نہیں، سی پیک اورمنگولیا کی راہداری کا موازنہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا ایسے منصوبوں کا افتتاح کیا جاتا ہے جن کی شروعات ہے نہ اور نہ اختتام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں