کے سی آرکی میڈارم جاترا میں شرکت

 چیف منسٹرتلنگانہ چندرشیکھر راو 2 فروری کو ضلع ورنگل میں ہونے والی قبائلی میڈارم جاترا میں شرکت کریں گے۔ چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ وہ اس جاترا میں شرکت کرنے والے ہیں۔2016میں وہ اس جاترا میں حصہ لینے والے تھے جس کے لئے وسیع انتظامات کئے گئے تھے تاہم وہ اس جاترا میں شرکت نہیں کرسکے ۔2012میں چندرشیکھر راو نے اس جاترامیں تلنگانہ تحریک کے لیڈر کے طورپر شرکت کی تھی۔ اس وقت تلنگانہ کو ریاست کا درجہ حاصل نہیں ہوا تھا تاہم اب تقریبا 6 سال بعد تلنگانہ کے وزیراعلی کے طور پر وہ اس یاترا میں حصہ لیں گے۔ اس جاتراجس میں لاکھوں قبائیلی وغیر قبائیلی شرکت کریں گے 31جنوری سے چارفروری تک جاری رہے گی۔ میڈارم کی اس جاترا کو سمکما سارالماں جاتراکہاجاتاہے۔ یہ جاترا ورنگل کے مُلگ علاقہ اور ایٹوناگارم میں 50کلومیٹر کے احاطے میں منعقدہوگی۔ جاترا کو قبائیلی دیسی شراب،گُڑ، گوشت، چکن، بھیڑ بکری وبڑے جانورکے ساتھ مناتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں