HC reserves verdict on local body elections
حیدرآباد، 23 جون (پی ایم آئی): تلنگانہ ہائی کورٹ نے گرام پنچایت انتخابات کی تاخیر پر ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ حکومت نے فروری میں انتخابات کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
درخواست گزاروں نے تاخیر پر اعتراض کیا، جبکہ حکومت نے تحفظات اور وارڈز کی تقسیم کے لیے 30 دن اور الیکشن کمیشن نے 60 دن کا وقت مانگا۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سیاسی دلچسپی بڑھ رہی ہے کیونکہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے بیانات مختلف ہیں، اور ذات پات کے مردم شماری و تحفظات کا مسئلہ بھی عدالت کے دائرہ کار میں ہے۔ امکان ہے کہ انتخابات اگست کے بعد ہی ہوں گے۔