Annual Meeting of Markazi Anjuman Matami Grouhaan Emphasis on Patience and Discipline during Mourning ‘Najaf Al Shoukat.
حیدر آبادد، 16 جون (علی عباس – پی ایم آئی): مرکزی انجمن ماتمی گروہان حیدرآباد کا سالانہ اجلاس عام، صدر انجمن جناب نجف علی شوکت کی زیر صدارت پنجتنی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں 25 ماتمی گروہوں کے نمائندوں نے شرکت کی، جس میں تنظیمی معاملات اور ایام عزاداری کے دوران ماتمی جلوسوں اور مجالس کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اپنے خطاب میں صدر نجف علی شوکت نے تمام ماتمی گروہوں کے درمیان نظم و ضبط اور اتحاد کو برقرار رکھنے ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ عزاداری کے دوران امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جلوسوں اور مجالس سے عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے والنٹرس کی خدمات حاصل کرنے کا مشورہ دیا تاکہ بڑے اجتماعات کےٹریفک کے بہا ؤ کو آسان بنا یا جا سکے۔
مرکزی انجمن کے صدر نے تمام مو منین سے گذارش کی کے وہ رات 10 بجے کے بعد ہارن کا استعمال کے بجائے باکس کا استعمال
کریں۔تا ہم عشرہ اول کے علاوہ اربعین کے قریب اور ووداعی ایا م میں حسب سابق کیا جا سکتا ہے۔جبکہ دیگر ایام میں احتیات
منا سب ہے۔مر کز نے اس ضمن میں ایک اڈوائزری بھی جاری کی ہے۔
اس مو قع پر مقررین نےدوران ایام عز اتحاد اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور عوامی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ ڈالنے کے لیے خاص توجہ دینے کی تلقین کی۔ ٹریفک کی روانی کو ہموار رکھنے کے لیےذمہ دارانہ کردار ادا کر نے پر بھی زور دیا گیا۔
صدر مر کزنے امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات اور شہدائے کربلا کے راستے کو اپنانے پر زور دیا۔ محرم کے لیے جاری کردہ مشوروں، خاص طور پر لاؤڈ اسپیکر کے صحیح استعمال کے حوالے سے، کو شرکاء نے سراہا۔صدر شوکت نے شرکاء کو ایک خود ساختہ تنظیم کی جانب سے مرکزی انجمن کے خلاف دائر مقدمے کے با رے میں بتا یا کے وہ 18 ڈسمبر 2024و ڈسمس ہوگیا ہے ۔اس سے قبل 2021 میں بھی ان کا I A ڈسمس ہو چکا ہے۔یہ لوگ ری اسٹور کے لئے کوشاں ہیں۔
شرکاء کی جانب سے اربعین کے جلوس کے موقع پع علم مبارک کو بر وقت ملا نےکو یقینی بنا نے پر زور دیا گیا۔
جناب نجف علی شوکت نےتا خیر کی وجو ہات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کے مرکز کو مو منین و مو منات کو در پیش تکا لیف کا احساس ہے۔امسال کو ئی مناسب قدم اٹھا یا جائے گا۔انہوں نے ان افواؤں کے تر دید کی مرکز ارجلوس ار بعین کے علم برداروں کو تبدیل کر رہا ہے۔جناب شوکت نے کہا کےمرحوم شجاعت علی خاں رضوی کے فرزندان اور مرحوم شفقت علی خاں کے فر زندان و نبیرا گان ہی علمبر داری کے فرائض انجام د یں گے۔
مر کز کے اجلاس سے معزز ارکان، جن میں سید نجابت حسین عابدی (صدر گروہ سجادیہ)، مقصود علی خان (صدر انجمن زین العابدین)، میر حیدر علی رضوی (ورکنگ صدر انجمن پروانے جعفریہ)، میر مہدی (صدر گروہ شہداء کربلا)، سید صادق حسین رضوی (انجمن حیدریہ الہند)، اور دیگر نے خطاب کیا۔اجلاس کا اختتام جناب امیر علی چھوٹے
بھائی (صدر گروہ کاظمی قدیم) اور جناب تنویر آغا (صدر گروہ جعفریہ – آغا عباسی)کی نوحہ خوانی کے ساتھ ہوا
ایڈوائزری:محرم 1447جری۔2025 AD
۱۔محرم ۲۰۲۵،۱۴۴۷ کا’ ۲۷ جو ن سے آغاز ہو رہا ہے۔
۲۔حضرت امام حسین امن و شانتی کے علمبردار ہیں ۔ان کی تعلیمات عمل ہم سب پر لا ز می ہے۔
۳۔محرم کے ۶۸ روزہ ایام کے دوران اتحاد اور یکجہتی کا م مظا ہر ہ کریں۔
۴۔لاؤڈ اسپیکر کا ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔
۵۔ رات دس بجے کے ہارن کا استعلال نہ کیا جائے ۔ضروری ہو تو صرف باکس کا استعمال کریں۔
۶۔رات دیر گئے اسپیکر کے استعمال سے پو لیں عوام کی جانب سے کا فی شکا یتی و صول ہو رہی ہیں۔
ہم کو چاہئے کے ہم پو لیس ڈپارٹمنٹ کے تعاون اور خاموشی کا فائدہ نہ اٹھا ئیں۔
۷۔دوسروں کو عزاداری سے تکلیف نہ ہو ۔
۸۔مجالیں میںشرکت کر نے والے مو منین کس کے دروازے یا گیٹ کے سا منے پا رکنگ نہ کریں۔
۹۔با نی مجلس کی ذمہ داری ہے کے وہ اپنے مکان میں یا عاشور خانہ میں مجلس کے انعقاد کے موقع پر کسی ایک شخص کو تعنات کرے۔
۱۰۔سہرے یا جلوس کے نکا لے جا نے پر ایک سائیڈ سے گذریں۔
۱۱۔ ٹرائفک کے خلل نہ پڑنے دیں۔ اپنی انجمن یا گروہ کے والنٹرس کو ٹرائفک کے بہاؤ کو آسان بنا نے کی ذمہ داری دیں۔
۱۲ ۔کسی بھی وقت جلوس یا علم مبارک نکا لے جا نے کس صورت میں متعلقہ پو لیں کو قبل از وقت اطلاع کریں۔
سڑ کوں پرپکوان سے احتیات بہتر ہے ۔اگر متبادل انتظام نہ ہو نے کی صورت میں ٹرائفک میں رکاوٹ کے بغیر یہ کام انجام دیں۔
۱۳۔جو انجمن یا گروہ ۲۶ جون یا اسکے بعد سہرے مبارک نکال رہی ہے وہ پو لیں کے علم میںلا نا ضوری ہے۔ ۔بہتر ہو گا کے اجازت لے لیں ۔
۱۴۔اگر کو ئی آپ سے چھیڑ چھاڑ کرتا ہے ’صبر سے کام لیں۔ آپسی اختلا فات کو بات چیت سے حل کریں۔
۱۵۔ضرورت پڑنے پر غیر جانبدا ر شخصیتوں سے رجوع ہو کر ا پنے مسلے کو حل کریں۔
۱۶۔دنیا بھر میں عزادرای کی جا تی ہے۔لیکن ہندوستان ’خاص طور پر حیدرآبا میں جتنی آزادی ہے کہیں اور نہیں۔
۱۷۔حکو مت خاص طور پر محکمہ پولیںکا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جا’ے کم ہے۔وہ آپ سے پرامن طورپر غم امام حسینؑ منا نےامیدرکھتے ہیں۔
۱۸۔ہمارے آپسی جھگڑے پو لیس کے درد سر نبے ہوئے ہیں۔
۱۹۔دس مہینے آپس میں میل جل کر رہتے ہیں ۔محرم کے دو مہینوں میں ٹکراؤ۔کیوں؟
۱۹۔جس طرح عیدین و تہواروں کے موقع پر سابق اور موجودہ وقت کے ’مجری مانہ سر گر میوں میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھی جا تی ہے اسی طرح محرم میں بھی رکھی جا ئے۔
۲۰۔پو لیس ڈپارتمنٹ پر زور دیا جا تا ہے کے وہ۔دوران ایام عزا ’ عزا خانہ زہرا سے کو تلہ عل لیجاہ تک ’ترائفک لو لیس کو تعنات کریں۔
خاص طور پر یکم تا ۱۰ محرم اور بعد میں حسب ضرورت۔
۲۱۔ما تمی تنظیموں سے اپیل ہے کے وہ عاشور خانہ جات او ر الا وہ جات میں مجالس و سینہ زنی کے دوران زائریں کی آمد و رفت کو آسان بنا ئیں۔ِ
نوٹ: یہ ایڈوائزری اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے کہ ایامِ عزا امن اور نظم و ضبط کے ساتھ منائے جائیں اور دوسروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ ااس مشورہ پر عمل کرنے سے محرم کے مقدس مہینے میں ہم آہنگی، باہمی احترام اور تعاون کا ماحول پیدا ہوگا۔
جاری کردہ :مر کزی انجمن ما تمی گروہان حیدرآباد ’تلنگانہ
(pressmediaofindia.com)