بی جے پی مدھیہ پردیش بی جے پی پارلیمانی بورڈ کا دہلی میں اجلاس

اجلاس میں مدھیہ پردیش بی جے پی کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا ارکان موجود تھے۔

نئی دہلی10 ڈسمبرٖ( پی ایم آئی) مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس نئی دہلی میںمنعقد ہوا ، جس میں ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر جن کلیان پرو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کل منعقد ہونے والے اس ا اجلاس سے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، پارٹی کے ریاستی صدر اور ایم پی وشنودت شرما اور ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیتا نند نے خطاب کیا۔
اس دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر 11 سے 26 دسمبر تک منعقد ہونے والے جن کلیان پرو کے پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی۔
پارٹی کی قومی کوآرگنائزیشن جنرل سکریٹری شیو پرکاش، علاقائی تنظیم کے جنرل سکریٹری اجے جاموال، ریاستی انچارج ڈاکٹر مہندر سنگھ، مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان، وریندر کمار، درگاداس اوئیکے، جارج کورین، ایل مروگن اور محترمہ ساوتری ٹھاکر بھی اس دوران خصوصی طور پر موجود تھیں۔
اجلاس میں مدھیہ پردیش بی جے پی کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا ارکان موجود تھے۔
اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے صحافیوں کو بتایا کہ مدھیہ پردیش پارلیمانیبورڈ کے اجلاس میں آئندہ پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ریاستی حکومت کی ایک سال کی مدت پوری ہو رہی ہے۔ آنے والے وقت میں دو طرح کے پروگرام شروع ہونے جا رہے ہیں۔11 دسمبر سے 26 دسمبر تک جن کلیان پرو ہوگا جس میں عوامی فلاحی اسکیموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔دوسرا پروگرام ہر گھر جن سمپرک پروگرام ہوگا جو 26 جنوری تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی صدر شرما سمیت تمام مرکزی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ نے میٹنگ میں حصہ لیا اور وہ ریاست کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔(PMI)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں