PM Modi celebrates Diwali with soldiers in Gujarat’s Kutch
کچھ سیکٹر (گجرات) 31 اکتو بر(پی ایم آئی) ملک کی ترقی کے لیے قوم کی سلامتی سب سے اہم ہے اور اس میں ہندوستانی فوج کا کردار اہم ہے
وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کی سلامتی میں فوج کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ملک اور اس کے عوام صرف فوج کے جوانوں کی مستعدی کی وجہ سے محفوظ ہیں۔مسٹر مودی دیوالی کے موقع پر گجرات کے کچھ علاقے میں تعینات فوجی جوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ ان میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے کچھ علاقے میں فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی ہر سال کی طرح اس بار بھی دیوالی کے دن وزیر اعظم مودی سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کے درمیان گئے اور ان کے ساتھ دیوالی منائی مسٹر مودی آج گجرات کے دورے پر ہیں وہ کچھ کے علاقے میں گئے اور وہاں تعینات فوجیوں کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں بانٹیں۔
وزیر اعظم مودی نے، سروس یونیفارم سے ملتے جلتے یونیفارم میں ملبوس فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں دیوالی کی مٹھائی کھلائی۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر کچھ کے علاقے میں فوجیوں کے ساتھ کی کچھ تصویریں پوسٹ کیں۔قبل ازیں انہوں نے گجرات کے کیواڑیا میں ‘اسٹیچو آف یونٹی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے طور پر اس بار بھی کسی نہ کسی سرحدی علاقے میں تعینات فوجیوں کے درمیان ہر دیوالی منانے کے رجحان کو جاری رکھا۔ انہوں نے کچھ کے علاقے میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی اور انہیں مٹھائی کھلائی۔
اس موقع پر ان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب میں آپ کے ساتھ دیوالی مناتا ہوں تو میری دیوالی کی مٹھاس کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔قومی سلامتی میں سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ آپ کی وجہ سے ہی ہمارا ملک اور اس کے لوگ محفوظ ہیں۔ قومی ترقی کے لیے سلامتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہصرف محفوظ قوم ہی ترقی کر سکتی ہے۔
سرحدی علاقوں کی ترقی اور احیاء کے لیے اپنی حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ جب سرحدی علاقے ترقی یافتہ ہوں گے تو ہمارے فوجیوں کا جوش اور بھی بڑھ جائے گا