حیدرآبادجولا ئی 27 (پی ایم آئی) زیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ بی آر ایس حکومت نے 7000 کروڑ میں لاکھوں کروڑوں روپئے مالیت کی آؤٹر رنگ روڈ کو فروخت کردیا۔بکروں کی تقسیم اسکیم کے نام پر کروڑوں روپے کی بدعنوانی کی گئی اور بتکماں ساڑیوں کی تقسیم میں بھی بدعنوانی کی گئی۔اور کہا کے کیا مختلف اسکیمات پرعمل، بے قاعدگیوں کیلئے کیا بی آرایس تیار ہے؟
آج یہاں اسمبلی میں نویں سالانہ بجٹ 2024-25 پر بحث کے دوران جب بی آر ایس ارکان ہریش راؤ کی جانب سے کئے گئے اظہارخیال پرمداخلت کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ہریش راو اپنے بیان کے ذریعہ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام ان کوششوں پر یقین نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ وہ حساب لگائیں گے کہ پچھلی حکومت نے ہزاروں کروڑ کی کتنی اراضیات فروخت کی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پالمورپروجیکٹ 20 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوا۔
اُس وقت کی حکومت نے رنگا ریڈی ضلع کو نظر انداز کیا۔رنگاریڈی ضلع بنجرعلاقہ میں تبدیل ہورہا ہے۔دریائے گوداوری کا پانی سمندرمیں ضائع ہورہا ہے۔
قبل ازیں سابق وزیر فینانس ہریش راؤ نے بجٹ پر بحث کا آغاز کیا اور الزام لگایا کہ بجٹ تخمینہ جات غیر حقیقی حساب کتاب سے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ جس میں پالیسی فیصلوں کا انکشاف ہونا تھا، اپوزیشن پر الزام تراشی پر زیادہ توجہ دی گئی۔
ہریش واؤ نے حکو مت ہر سخت تنقید کر تے ہوئے کہا کے انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محصولات، خاص طور پر ایکسائز، ٹیکس اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کے معاملہ میں، ریاستی حکومت کے حساب کتاب حقائق سے بہت دور ہیں۔انہوں نے اعتراض کیا کہ حکومت نے فصلوں کے قرض کی معافی کے معاملہ میں مکمل رقم مختص نہیں کی ہے اورگزشتہ دسمبر سے اس سال جولائی تک سود کی ادائیگی کے لیے کسانوں سے خواہش کرنا درست نہیں ہے۔
اس موقع پر وزیرفائنانس ملو بھٹی وکرمارکا نے مداخلت کی اور کہا کہ پچھلی حکومت کے دس سال کے دور حکومت میں معیشت تباہ ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی تھیں۔ حکومت اب حالات بہتر کر رہی ہے۔انہوں نے ہریش راؤ پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ بحث کے دوران وزراء اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات لگائے گئے۔
بی آر ایس حکومت نے 7000 کروڑ میں لاکھوں کروڑوں روپئے مالیت کی آؤٹر رنگ روڈ کو فروخت کردیا۔وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے لگا یاالزام
وزیراعظم مودی کی صدارت میں نیتی آیوگ کی میٹنگ جاری، انڈیا الائنس نے کیا بائیکاٹ
بہار: محرم۔۔۔ ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال
وزیراعظم مودی سے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کی ملاقات
ریونت ریڈی نے پی ایم مودی سے سنگارینی کے لیے کوئلے کی تین کانوں کو منظوری دینے اور آئی ٹی آئی آر کو بحال کرنے کی اپیل کی