نئی دہلی ’یکم’ اکتوبر(پی ایم آئی)پاکستان سے مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان کے حوالے کرنےکرنے مانگ کرتے ہوئےبھارت کی قوم پرست تنظیم مسلم راشٹریہ منچ نے ملک کی راجدھانی دہلی میں لال قلعہ سے ترنگا ریالی اہتمام کیاجو گرودواہ چاند نی چوک سے ہوتے ہوئے دوبارہ لال قلعہ پہنچ کر جلسے عام میں تبدیل ہو گئی۔مقبو ضہ کشمیر میںہندوستانی پرچم لہرانے عہد کیا ۔ مقررین نےظالم حکومت قرار دیتے ہوئےہندوستان کو انسانیت نوازو امن و آشتی کا ملک بتاتے ہوئے مودی حکومت کوکشمیر اور کشمیریوں کا ہمدردکہا ساتھ یہ بھی کہا کےمقبوضہ کشمیر’بلوچستان اور سندھ کی عوام پا کستان سے علحدٰگی چا ہتے ہیں انکی نظرین ہندوستان پر لگی ہیں۔بھارتی فوج کے سابق سر براہ کہا کے وہ دن دور نہیںکےغلام کشمیر (پی او کے) ایک بار پھر ہندوستان کا ہوگاجبکے مسلم راشٹریہ منچ کے چیف سرپرست اور سنگھ کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہا کےپاکستان کی بگڑتی ہوئی معیشت اورامن و ضبط کی بے قاعدگی کے سبب بہت جلد مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور سندھ بھی پاکستان سے الگ ہونگے۔انہوں نے کہا کےحکومت ہند کی طرف سے ہندوستان کے بھائی چارے، امن، تہذیب کے پیش نظر پی او کے ہندوستان میں شامل ہونا چاہتا ہے۔اندریش کمار جنہیں لوگ امن و امان کے علم بردار کا نام دیتے ہیں کہا کےپی او کے ہمارا ہے کے نعرے کے ساتھ ہندوستان کی سبھی ریاستوں کی عوام ترنگا ریا لی کو کا میاب نبی یا ہے۔ان میںسب زیادہ لوگ کشمیر سے آئے ہیں انہوں نے کہا کےاکتوبر ’نومبر اوردسمبر میں ترنگا ریالی ملک کے تمام ریا ستوں میں نکا لی جائے گی۔انہوں نے کہا کے اس ریالی میں سبھی مذاہب و مسلک لوگوں نے نے شرکت کر تے ہوئے بھارت میں اتحاد و یکجہتی کا مظا ہرہ کیا ہے۔
اندریش کمار نے کہا کہ اب تک پی او کے میں پاکستانی فوج کے علاوہ پاکستان کا کچھ نہیں ہے۔ یہاں نہ تو پاکستان کی کرنسی ہے، نہ ڈاک ٹکٹ اور نہ ہی پاکستان کا جھنڈا ہے۔ وہاں کے لوگ ہندوستان کو اپنا ملک سمجھتے ہیں اور صرف ہندوستان سے جڑنا چاہتے ہیں۔
اندریش کمار نے کہا کہ عام ہندوستانی سمجھتے ہیں کہ ہمارا مذہب کوئی بھی ہو، آپ اور میں ہمارے آباؤ اجداد سے ایک تھے، ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے۔ اور پی او کے، بلوچستان، سندھ بھی ان سب چیزوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔آر ایس ایس کے سینیر لیڈر نےوزیر اعظم نریندر مودی کی طرز حکمرانی اور ان کی کارکردگی کی ستا ئش کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 میں ہندوستانی سفارتی کامیابی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم سیف بن زید النہیان نے کشمیر (پی او کے) کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ قرار دیا ہے۔ اس نے انڈیا-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کوریڈور پر ایک ویڈیو میں ایک نقشہ بھی دکھایا تھا، جس میں پی او کے اور اکسائی چن کو انڈیا کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ اور حقیقت بھی یہی ہے۔
بعد ازاں بھارتی فوج کےسابق جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پی او کے ایک بار پھر بھارت میں شامل ہو جائے گا
جنرل سنگھ نے کہا کہ اگر اس وقت کےسیاسی قائدین دور اندیشی سے کام لیتے اور انگریزوں کی سا زش انگریزوں نے سازش نہ کی ہوتی تو مقبوضہ کشمیر بھارت سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ ماؤنٹ بیٹن نے اس وقت کے وزیراعظم کو غلط مشورہ دے کر سازش کی۔ انہوں نے کہا کےمظفرآباد بس سرویس روک دی گئی تا کے مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال سا منےنہ آجائے اس بات سے پا کستان ڈرتا ہے۔
پی او کے میں رہنے والے لوگ، جن کے رشتہ دار ہندوستانی کشمیر میں ہیں، ایک بار پھر اپنے رشتہ داروں سے ملنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان ہمیشہ ان لوگوں پر دباؤ اور مظالم ڈھاتا رہتا ہے۔جنرل وی کے سنگھ نے کہا کےوہ دن دور نہیں ہے مقبوضہ کشمیر ایک بار پھرہندوستان کے ساتھ ہو گا انہوں نے کہا کہ پی او کے ہندوستان کا تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
ِمسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینربتا یا کےایم آر ایم نے 370 اور 35اےمنسوخ کر دکھایا دیا کہ حکومت ہند کشمیر اور کشمیریوں کو اپنے دل میں رکھتی ہے اور انکی فلاح و بہبودکے لیے کام کرتی ہے۔شا ہد اختر نے اپنی مختصر مگرجا مع تقر یر میں نے کہا کہ آج ملک نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم نے غلام کشمیر کو ہر قیمت پر اپنے ملک کو واپس لینا ہے۔ ہندوستانی اور کشمیری مسلمان اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہندوستان میں ہر مذہب اور فرقہ کے لوگ ترقی، امن اور خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ایم آر ایم کے قو می کن وینر محمد افضال نے کہا کہ ہندوستان میں لوگ ایک دوسرے کے مذاہب اور عقائد کا احترام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان تمام مذاہب، برادریوں اور طبقات کو مدنظر رکھتے ہوئے دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔ آج بھارت نے چاند تک اپنی رسائی دکھا دی ہے تو دوسری طرف پاکستان آج ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کا محتاج ہے۔
اس موقع پر کشمیر سے آئے فردوس بابا ’اور نکہت نے کہا کہ پاکستان نفرت کی بنیاد پر بنا ہے اور لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ، یہاں شیعہ، سنی اور دیگر فرقوں کے درمیا ن آئے دن فساد ات ہوتہ ہیں ۔ نمازیوں کو مساجد کے اندر بموں سے اڑا دیا جاتا ہے اور کبھی انہیں گولیوںبھون دیا جاتا ہے۔اس کے بر خلاف ہندوستان تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چلتا ہے اور یہی ہندوستان کی خوشحالی و ترقی کا راز ہے۔
۔ریالی میں شرکا ہندوستان نے پکارا ہے پی او کے ہمارا ہے کے علاوہ وندے ما ترم ’بھارت ما تا کی جئے اور مادر وطن ہندوستان زندہ باد کے ساتھ پا کستان پی او کے حوالے کرو کے نعرے لگا رہے ۔ ریالی میں قو می کنوینر الیاس احمدابو بکر نقوی ’عمران چودھری’شہناز افضال’ریشما حسین’اور سینکڑوں ایم آر ایم کار کو ن شریک تھے۔کشمیر ایک بار پھرہندوستان کے ساتھ ہو گا’ پی او کے ہندوستان کا تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔