بی جے پی نے جاری کی یوپی الیکشن کے لیے 91 امیدواروں کی ساتویں فہرست

ئی دہلی، 28 جنوری– بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے ساتویں فہرست جاری کرتے ہوئے 91 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جمعہ کو بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے ان ناموں پر مہر ثبت کیا ہے اس فہرست میں ریاستی حکومت کے وزراء سدھارتھ ناتھ سنگھ کو الہ آباد مغرب سے، اوپیندر تیواری کو پھیپھنا، نند کمار گپتا نندی کو الہ آبادمشرق سے اور سوریہ پرتاپ شاہی کو پتھردیوا سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اطلاعات کے مشیر شلبھمنی ترپاٹھی کو پارٹی نے دیوریا سے میدان میں بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کے وزیر سریش پاسی کو جگدیش پور ، رماپتی شاستری کو منکاپور ، جے پرتاپ سنگھ کو بنسی سے اور ستیش دویدی کو اٹاوہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی سبھاش رائے کو جلال پور سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اسی طرح کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے راکیش سچن کو بھوگنی پور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
بی جے پی امیدواروں کی اس فہرست میں نو خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔
بی جے پی نے 403 رکنی اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اب تک 293 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اتر پردیش میں بی جے پی اپنا دل اور نشاد پارٹی کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں