حیدرآباد۔20 ڈسمبر— شہر کے نواحی علاق میں موجود ریسارٹ میں قمار بازی اڈے پر دھاوے میں کیسرا پولیس نے 7افر اد کو حراست میں لیا ہے جن میں شہر کے تین کارپوریٹرس کے شوہر شامل ہیں ۔ کارپوریٹرس کے شوہر ہفتے کی رات رسٹک ووگ ریسارٹ پہنچے اور قمار بازی میں مصروف ہوگئے ۔ ملکا جگری ایس او ٹی نے اطلاع پر ریسارٹ پر دھاوا کرکے جملہ 7 افراد کو گرفتار کیا جن میں آرگنائزر کے علاوہ 6افراد شامل ہیں جن میں تین کارپوریٹرس کے شوہر ہیں۔ انسپکٹر کیسرا نریندر گوڑ نے بتایا کہ تین کارپوریٹرس کے شوہروں کے علاوہ جن تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ تاجر ہیں جبکہ ایک آرگنائزر ہے۔ تمام کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انسپکٹر نریندر گوڑ نے بتایا کہ گرفتار شدگان سے موبائیل فونس کے علاوہ تاش کے پتے اور 65 ہزار610 روپئے ضبط کئے گئے ۔ کارپوریٹرس کے شوہروں کی گرفتاری پر مختلف گوشوں سے تفصیل جاننے کی کوشش کی جانے لگی ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں کارپوریٹر شاردا کے شوہر منوہر ریڈی ‘ ایم ناگارانی کے شوہر وینکٹیش گوڑ ‘ بی روجا کے شوہر سرینواس و تین تاجرین بی رمیش ‘ ایس سریش‘ ٹی نریش اور آر گنائزر کملا کر راہول شامل ہیں۔
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج
New controversies over temple-mosque, some people trying to become leaders of Hindus. Mohan Bhagwat