تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی پولیس نے 9 افراد کی لاشوں کے کنویں سے دستیاب ہونے کا معمہ حل کرلیا۔ ان تمام کا قتل کرنے والے قاتل کو گرفتارکرلیا گیا۔
ورنگل پولیس کے مطابق مقصود عالم نامی شخص 20 سال قبل مغربی بنگال سے اپنی بیوی نشاء اور بچوں کے ساتھ ساتھ ورنگل منتقل ہوا۔اس کے بعد نشاء کی بہن رفیقہ بھی ورنگل منتقل ہوگئی خاتون کی اپنے شوہرسے علحدگی ہوگئی اوراسے تین بچے ہیں۔ وہاں خاتون کی ملاقات ریاست بہارسے تعلق رکھنے والے سنجئے کمار یادو سے ہوئی۔ سنجئے رفیقہ کے گھرکھانا کھایا کرتا اورماہانہ رقم ادا کرتا تھا۔اس دوران ان دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے اوراس نے رفیقہ سے شادی کا وعدہ کیا۔ اس اثناء میں رفیقہ کی بیٹی پرسنجئے کی نظرپڑی اوروہ اس کے قریب ہوگیا جس پررفیقہ برہم ہوگئی۔ معاملہ بگڑتا دیکھ کرسنجئے شادی کرنے کے بہانے رفیقہ کو ساتھ لے کربذریعہ ٹرین روانہ ہوا اورراستہ میں اس نے رفیقہ کو چھاچھ میں نشہ آوردوا ملا کرپلادینے کے بعد اس کا گلا گھونٹ کرنعش کو چلتی ٹرین سے پھینک دیا اور ورنگل واپس ہوگیا۔کافی دنوں تک رفیقہ کے نظرنہ آنے پرمقصود عالم کو سنجئے پرشبہ ہوا اوروہ اس سے مسلسل پوچھ تاچھ کررہے تھے جس پراس نے ان تمام کو راستہ سے ہٹادینے کا منصوبہ بنایا۔ ملزم نے 20 مئی کو مقصود عالم کے گھرمیں جس وقت ان کے بیٹے کی برتھ ڈے پارٹی تھی کھانے میں نشہ آوردوا ملا دی بعد ازاں اس نے ان ہی کے مکان میں اوپررہنے والے بہارکے دو نوجوانوں کے کھانے میں بھی نشہ آوردوا ملادی کیونکہ اسے خوف تھا کہ وہ انھیں چھوڑ دے گا توخود بچ نہیں پائے گا۔نشہ آورکھانا کھانے کے بعد تمام بے ہوش ہوگئے اس نے تمام کے ہاتھ پاوں باندھ دئیے اورتھیلوں میں ڈال کران تمام کو کنویں میں پھینک دیا۔ اس پورے معاملہ کی تحقیقات میں سی سی ٹی وی فوٹیج نے اہم رول ادا کیا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج