حیدرآباد۔24مئی(پی ایم آئی)مرکزی انجمن ماتمی گروہان حیدرآباد ( تلنگانہ اسٹیٹ )کے صدر جناب سید نجف علی شوکت(جرنلسٹ)نے عیدالفطر سادگی سے منانے اور اس موقع پر غربا اور مستحقین کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے مومنین اکرام سے کہا کےآپ کایہ عمل اہل وطن پرمثبت اثر چھوڑے گا۔مرکزانجمن کےعہداران مسرس امیر علی رضوی شاہ نواز’حقائق علی خان عباس نواب’میر مظہر علی خاں رضوی ’علی عباس عابدی(نائب صدور)علی رضا عابدی(سکر یٹری)سید نجابت حسین عا بدی’علی حسین رضوی(نائب معتمدین)عسکری حسین(خازن)اور سید محمد رضا زیدی(ایڈوائزر)نے تمام مومنین سے کہا کےآپ سب جانتے ہیں لاک ڈاؤن کی مدت 31 مئی تک بڑھادی گئی ہے اورعبادت گاہوں میں اجتماعیت پر پابندیوں میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے اورلاکھ کوششوں کے باوجود کورونا وائرس کا مرض ہمارے ملک میں بڑھتا ہی جارہا ہے۔ اسی تناظر میں آپ تمام سے اپیل ہے کہ اس سال عیدالفطر سادگی سے منائیں اور نمازعید الفطر وزارت صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق ادا کریں۔ اگر گا ئیڈ لائن کی پابندی نہیں کی گئی تو اس کو لے کرآپ کو بدنام کرنے اوآپ کے خلاف نفرت پھیلانے کا ایک سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔جس کے لئے احتیات ضروری ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج