کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے خلاف گمراہ کن معلومات شیئر کرنے کی پاداش میں کرناٹک میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
سونیا گاندھی کے خلاف درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ کانگریس پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل سے 11 مئی کو وزیراعظم کیئر فنڈ کے تعلق سے غلط اور گمراہ کن معلومات شیئر کی گئی تھی۔ ملک اس وقت کورونا وائرس کے بحران سے نبرد آزما ہے لیکن اس دوران کانگریس اور بی جے پی کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، اس افراتفری کے بیچ کرناٹک کے شیوا موگا ضلع میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ایف آئی آر میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کیئر فنڈ کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی ہے