نئی دہلی، 02مئی۔ ملک
میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2411 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد
بڑھ کر 38 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 71 لوگوں
کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1223 ہوگئی ہے۔
ملک کی 32 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں
کورونا کے اب تک مجموعی طور سے 37776 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 111 غیر
ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
کورونا سے متاثر لوگوں کے صحتیاب ہونے کی رفتار بھی تیز
ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 953 افراد کے صحت یاب ہونے کے
ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 10018 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے آج شام جاری اعدادوشمار کے مطابق
کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں حالات میں کوئی سدھار نہیں ہورہا
ہے اور یہاں گزشتہ ایک دن میں 1006 نئے معاملے درج ہونے کے بعد متاثرین کی
تعداد11506 پہنچ گئی ہے۔اس دوران ریاست میں 26 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے
مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 485 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1879 متاثرہ مریض صحتیاب
ہوچکے ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج