جمعیۃ علما تلنگانہ کی جانب سے ڈاکٹرز کو 55 پی پی ای کٹس کا عطیہ


     جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد (تلنگانہ)کے چار رکنی وفد نے صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی کی قیادت میں ایس پی ضلع وقار آباد ایم نارائنا اور اڈیشنل ایس پی عبدالرشید سے ملاقات کی اور ان پریشان کن حالات میں بھی اپنی جانوں کو ہتھیلی پر لے کر انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے ڈاکٹرز کی خدمت میں بطور“اعتراف خدمات”55 پی پی ای کٹس کا عطیہ پیش کیا۔تقریباً آدھا گھنٹہ تک جاری ر ہی اس ملاقات میں وفد نے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی تقریباً  30لاکھ روپئے کی لاگت سے لاک ڈاؤن کے دوران بلا تفریق مذہب کی جانے والی مختلف رفاہی و فلاحی خدمات سے واقف کروایا جن سے متاثر ہوکر ایس پی نے جمعیۃ کی ان فلاحی خدمات کی بھرپور ستائش کی اور مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر مختلف ملی مسائل پر مشتمل ایک میمورنڈم بھی ایس پی کو پیش کیا گیا جس میں بطور خاص کچھ روز قبل اندراماں کالونی،فروٹ اور سبزی فروشوں کے ساتھ پیش آئے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی گزارش کی گئی کہ بالخصوص ماہ رمضان میں ائمہ،مؤذنین اور عوام کے ساتھ نرمی برتی جائے جس پر ایس پی نے کہا کہ پولیس کو لاٹھی چارج نہ کرنے کے بارے میں ہدایات دی جاچکی ہیں اور ماہ رمضان میں عوام کے ساتھ نرم برتاؤ کیاجائے گا۔ اس موقع پر ضلع وقارآباد کی مسلم برادری کی جانب سے انفرادی اور اجتماعی رفاہی و فلاحی خدمات کا بھی ذکر کیا گیا جس کی ایس پی نے ستائش کی۔اس وفد میں مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی،حافظ محمد رئیس الدین اور مفتی محمد زین الدین قاسمی جوائنٹ سکریٹریز جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں