برطانیہ۱۲اپریل(ایجنسیز)برطانیہ میں جاری انسداد کورونا مہم میں مسلمان ڈاکٹروں نے بھی اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
ملک، شام سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فائز عائش ان افراد میں سے تھے جو برطانیہ میں جاری انسداد کورونا مہم کی صف اول میں شامل ہوئے اور آخر کار اس راہ میں اپنی جان کی بازی لگا دی۔
اسکے علاوہ ڈاکٹر امجد الحورانی، ڈاکٹر حبیب زائدی، ڈاکٹر عادل الطیار اور ڈاکٹر محمد سامی شوشہ کا شمار بھی اُن ڈاکٹروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ہموطنوں کو مہلک وبا کووڈ نائینٹین سے بچانے کے لئے اپنی جان تک قربان کر دی۔
برطانیہ میں مسلم ڈاکٹروں کی جانب سے ایثار و فداکاری کی مثالیں ایسے حالات میں سامنے آئی ہیں کہ حالیہ چند برسوں میں برطانیہ میں اسلاموفوبیا میں خاصی شدت آ گئی ہے اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندانہ اقدامات میں نمایاں طور پر اضافہ دیکھا گیا ہے
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج