مریکا میں اب تک کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور اس ملک میں متاثرین اور ہلاکتوں کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 895 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16697 تک جا پہونچی ہے۔
امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بنسبت بہت دیر سے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹیسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اصل مرکز میں تبدیکل ہوسکتا ہے۔ اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملات سامنے آنے شروع ہوئے تھے مگر اب یہ وبا دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے۔