نئی دہلی۔جماعت الدعوہ کے سر براہ حا فظ سعیداور اسکےساتھیوں کے پاکستان کی جانب سے کئ گئی کاروائی محض ایک دکھاوا ہے۔اور دنیا کی آنکھ میں دھول جھونکے کی ایک کوشش ہےہندوستان نے کو پاکستان میں ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید اور اس کے قریبیوں کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کو ایک دکھاوا قرار دیتے ہوئے اس کو بین الاقوامی برادری کی آنکھ میں دھول جھونکنے والا اقدام کہا۔وزارت خارجہ کی جانب سے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے ارادہ کو پاکستانی کی سرزمین پر کی جارہی دہشت گردوں کے خلاف کمزور کارروائی کے ذریعہ سمجھا جاسکتا ہے۔ رویش کمار نے بتایا کہ یہ دہشت گرد تنظیمیں وہاں موجود ہیں اور کئی مرتبہ یہ بات قابل اعتماد ذرائع نے بھی ظاہر کی ہے ، لیکن پاکستان میں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی ۔ ایسے میں پاکستان نے یہ کارروائی بین الاقوامی برئادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے کی ہے ۔واضح رہے کے حافظ سعید اور اس کے 12 ساتھیوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے کیس درج کرائے جانے پر ہندوستان کی وزارت خانہ نے اس رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ گزشتہ روز ان سبھی کے خلاف دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں کیس درج کئے گئے تھے
یاد رہے کےعمران خان کی حکومت پر ایف اے ٹی ایف کے ذریعہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو لے کر شدید دباو ہے ۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دہشت گردوں کی فائنانسنگ بند کرنے کیلئے ستمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج