ہرہ۔ایجنسیاں۔دنیا کے مختلف ممالک میںدہشت گردانہ حملوں میں ملوث تنظیم داعش نےمصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں سکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بدھ کی صبح اس حملے میں آٹھ پولیس اہل کار مارے گئے ہیں اور مصری فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آور جنگجو بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔داعش کے پروپیگنڈا ونگ ( خبررساں ایجنسی )اعماق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’داعش کے جنگجوؤں نے آج صبح العریش شہر میں واقع پولیس کے دو چیک پوائنٹس پر بیک وقت حملہ کیا تھا‘‘۔مصر کی وزارت داخلہ نے اس حملے میں آٹھ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی لاشیں اور تین زخمیوں کو شمالی سیناء کے صوبائی دارالحکومت العریش میں سرکاری اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ان تمام کا تعلق سنٹرل سکیورٹی فورس سے تھا۔ ایک سکیورٹی ذریعے نے قبل ا زیں چار لاشیں العریش کے سرکاری مردہ خانے میں بھیجنے کی اطلاع د ی تھی۔ایک سکیورٹی ذریعے کے مطابق چیک پوائنٹ پر حملے کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں کمک روانہ کر دی گئی تھی۔اس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں اور مسلح جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ پولیس اور فوج نے اس چیک پوائنٹ کا محاصرہ کررکھا تھا۔مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن نے یہ اطلاع دی ہے کہ چیک پوائنٹ پر حملے اور ا س کے بعد جھڑپ میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ سیناء میں بعض دوسرے چیک پوائنٹس پر مسلح افراد کے حملوں کی بھی اطلاع د ی ہے۔شمالی سیناء میں بدھ کی صبح یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مصری شہری عید الفطر منا رہے تھے۔
مصری فوج نے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں گذشتہ کوئی سوا ایک سال کے دوران میں مختلف اوقات میں سیکڑوں جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کی اطلاعات دی ہیں۔مصری فوج صدر عبدالفتاح السیسی کے حکم پر گذشتہ سال فروری سے ’’سیناء 2018ء‘‘ کے نام سے داعش کے انتہا پسندوں کے قلع قمع کے لیے بڑی فوجی کارروائی کررہی ہے۔مصری فوج شمالی سیناء کے علاوہ وسطی نیل ڈیلٹا اور لیبیا کی سرحد کے ساتھ واقع مغربی صحرا میں بھی جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے ۔مصری فوج کے ایک بیان کے مطابق اس کارروائی میں اب تک 650 سے زیادہ جنگجو ہلاک اور 50 فوجی مارے جاچکے ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج