حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( پی ایم آئی) زمانہ گینگسٹر نعیم عرف بھونگیر نعیم کی ٹولی کے ارکان ایک بار پھر جبراً وصولی ، لوٹ مار ، اراضیات پر ناجائز قبضہ ، تاوان کا مطالبہ ، اغوا جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے والی ٹولی سرگرم ہوگئی ہے ایسے واقعات میں ملوث بد نام زمانہ گینگسٹر نعیم عرف بھونگیر نعیم کی ٹولی کی سرگرمیاں کیا پھر شروع ہوچکی ہیں۔ اس بات سے خود پولیس بھی انکار نہیں کرتی ۔ خطرناک گینگسٹر کی انکاونٹر میں ہلاکت کے بعد اب اس ٹولی کے اثرات سماج پر بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ چند عرصہ سے نعیم کے بااثر اراکین سمجھے جانے والے شیشنا اور ایلم گوڑ کی سرگرمیوں کو سائبرآباد حدود میں دیکھا گیا اور ان کی سرگرمیوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس بات کی توثیق کرتے ہوئے سائبر آباد کمشنر مسٹر وی سی سجنار نے بتایا کہ پولیس نے ایسی سرگرمیوں کو محسوس کیا ہے تاہم شکایت کی عدم وصولی کے باوجود بھی ایسی سماج و عوام دشمن سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر آباد پولیس ایسی کسی قسم کی سرگرمی سے سختی سے نمٹے گی اور ایسی سرگرمیوں کو جڑ سے اُکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج