تیز رفتار آٹو اور پولیس پٹرولنگ ویان کے درمیان حادثہ آٹو ڈرائیور زخمی، پولیس جوان محفوظ، شنکرپلی پولیس مصروف تحقیقات

حیدرآباد ۔ سائبرآباد کے علاقے شنکر پلی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تیز رفتار ایک آٹو نے پولیس کی گاڑی کو ٹکر دیدی ۔ یہ واقعہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب آٹو ڈرائیور ترکاری کا لوڈ مارکٹ میں خالی کرکے شنکر پلی واپس لوٹ رہا تھا ۔ انسپکٹر شنکر پلی ایم لنگیا نے بتایا کہ آٹو ڈرائیور لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلارہا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے آٹو کا توازن کھودیا اور بعد ازاں ڈیوائیڈر سے چھلانگ لگانے کے بعد شنکر پلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس پٹرولنگ ویان کو ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان پہونچا ۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس پٹرولنگ ویان میں موجود پولیس عملہ زخمی نہیں ہوا جبکہ آٹو ڈرائیور زخمی ہوگیا اور اسے پولیس نے 108 ایمبولنس کے ذریعہ سرکاری دواخانہ علاج کیلئے منتقل کیا ۔ پولیس شنکر پلی نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں