کرناٹک 6مئی (پی ایم ؤئی)وزیر اعظم نریندر آج کرناٹک کے ضلع چتر درگا اور رائےچورا میں ریلی سے خطاب کیا۔ ان ریلیوں میں انہوں نے کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا اور کانگریس پر زبانی حملہ بولا۔ مودی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں عوام ہی سب کچھ ہے۔ آپ نے حکم کیا، میں نے اس پر عمل کیا۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے نوجوانوں، کسانوں اور ماں بہنوں کا مستقبل کون بدلے گا اس کا فیصلہ کرنے کے لیے انتخاب ہے۔ مودی نے کہا آج دنیا میں ملک کی جو تعریف ہو رہی ہے وہ ملک کی عوام کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ نریندر مودی نے کہا ملک بھر میں 300 سے زائد منصوبے تھے، جن میں چوری کا کھیل بند ہو گیا ہے۔ 80 ہزار کروڑ روپے چوری ہوتا تھا، مودی نے اس پر تالا لگا دیا، اس لیے مودی کو گالیاں مل رہی ہیں۔ مودی نے کہا ایک طرف بدعنوانی پر پابندی عائد کرنے والی بی جے پی ہے اور دوسری جانب بدعنوانی کو فورغ دینے والی کانگریس ہے۔مودی نے کہا کانگریس کے رہنماؤں کے نام کے آگے پیچھے کئی نام لگ جاتے ہیں، لیکن میں نے یہاں پہلی مرتبہ سنا کہ ایک وزیر کے نام کے آگے ڈیل لگا ہے، یعنی جب تک ڈیل نہیں ہوتی یہ دل سے کام نہیں کرتے۔ کانگریس دل والی پارٹی نہیں ڈیل والی پارٹی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اتنے دنوں میں کیا کانگریس کے کسی رہنما نے اپنے پانچ سال کا حساب دیا؟ بس صبح-شام مودی، مودی، مودی کو گالی دینے کے علاوہ کانگریس کے پاس کوئی ایجینڈا نہیں ہے؟ ایسی کانگریس کو الواداع کہنے کاوقت آ گیا ہے۔
قومی اردو کونسل کی ساتویں عالمی اردو کانفرنس کا مجوزہ موضوع وکست بھارت کا وژن اردو زبان کا مشن ہے
قف بل جے پی سی میٹنگ: اویسی سمیت 10 اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ معطل
تمام مذاہب کے لئے ایک وقف قانون ہو: جے پی سی کو وی ایچ پی کا خط
پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت
حیدرآباد میں 62 کلو گانجہ ضبط، ایک شخص گرفتار’ ڈی سی پی’ پاٹل کانتی لال سبھاش، آئی پی ایس