کٹھمنڈو ۔ 2 فبروری – وزیرخارجہ سشماسوراج نے نیپال کے ساتھ تاریخی اور ہمہ گیر تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے اس ملک کی اعلیٰ قیادت سے وسیع تر بات چیت کی اور ترقی و استحکام کیلئے نئی دہلی کی تائید کا تیقن دیا۔ سشماسوراج جو دو روزہ خیرسگالی دورہ پر گذشتہ روز یہاں پہنچی ہیں، صدر وبدیا دیوی بھنڈاری، وزیراعظم شیربہادر دیوبا سے بات چیت کی۔ سی پی این ماؤنواز کے چیرمین پراچندا سے ناشتہ پر ملاقات کی، جس کے بعد کہا کہ ’’نیپال میں سیاسی استحکام اور ترقی کیلئے ہم مکمل تعاون کریں گے‘‘۔ پراچندا نے کہا کہ ’’ہم نے مابعد انتخابات اور تشکیل حکومت سے متعلق ابھرنے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سوراج سے میں نے کہا ہیکہ ہم سیاسی استحکام اور ترقی چاہتے ہیں جس کیلئے ہمیں پڑوسیوں سے تعاون کی ضرورت ہے۔ سوراج نے تیقن دیا کہ نیپال میں سیاسی استحکام اور ترقی کیلئے ہندوستان کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا‘‘۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج