نئی دہلی۔30 جنوری:برسوں سے مسلم خواتین کا وقار سیاسی فائدہ اٹھانے والوں کی قید میں تھا ، اب قوم کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ ان خواتین کو اس صورتحال سے بچاکر نکالیں۔ میری حکومت نے تین طلاق سے متعلق ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ پارلیمنٹ جلد ہی اسے پاس کرکے قانون میں تبدیل کردے گی۔تین طلاق کے قانون پر عمل درآمد کے بعد مسلمان بہنیں اور بیٹیاں بھی پورے حوصلے کے ساتھ پروقار زندگی گزار سکیں گی۔بیٹیوں کے خلاف تفریق کو ختم کرنے کی خاطر میری حکومت نے ‘بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ’ اسکیم شروع کی تھی۔ اس کے مثبت نتائج کو دیکھتے ہوئے اب یہ اسکیم 161 اضلاع سے بڑھا کر 640 اضلاع میں نافذ کردی گئی ہے۔ حکومت نے حاملہ خواتین کے فائدے کے قانون میں ترمیم کرکے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس کے تحت اب بارہ ہفتے کے بجائے 26 ہفتے کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جاتی ہے۔ کام کرنے والی خواتین نوزائیدہ بچوں کو اب زیادہ وقت دے سکیں گی اور بچوں کی پیدائش کے اہم برسوں میں ان کی دیکھ بھال کرسکیں گی
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج