مجاہدین آزادی کی غیر معمولی قربانیوں کی بدولت ہی ، بھارت آزاد ملک بنا’’الیاس احمد ایم آر ایم

حیدرآباد’15/اگست(پی ایم آئی)مسلم ڑاشٹریہ منچ کی جانب سے کرناٹک’آندھرا پردیش اور تلنگانہ اسٹیٹ میں 77ویں یوم آازادی کی تقاریب کا پورے احترام اور جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا

گیا۔ایم آر ایم کے قومی کنوینروساوتھ انڈیا کے انچارج جناب الیاس احمد نےمیسور کے مختلف علاقوں میں یوم آزادی کی تقاریب میں شرکت کی اورترنگا لہرایا۔اس موقع پر جناب الیاس احمد نے77ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجاہدین آزادی کی غیر معمولی قربانیوں کی بدولت ہی ، بھارت آزاد ملک بنا اور امرت کال کے آغاز کے موقع پر انھیں پورے احترام کے ساتھ یاد کیا جانا چاہئے

۔کرناٹک اسٹیٹ کے کنوینرمحمد عباس نے بھی علی پور میں پرچم کشائی کے بعدکہا کےوزیر اعظم نریندر مودی کے قیادت میں ملک نے مثالی ترقی کی ہے۔تلنگانہ کے شہر حیدرآباد اور رنگا ریڈی ضلع میں ایم آر ایم نے یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا۔نجف علی شوکت’عا ئشہ سلطانہ’امین الدین کے قومی پرچم لہرا یا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں