پٹنہ:کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے صدرو رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی اپنے دو روزہ سیمانچل دورے کے آخری دن کشن گنج میں کھڈکھڑی پہنچے اور پد یاترا بھی کی۔ یہاں پل بنانے کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا۔ یہی نہیں وہ مہانندا ندی میں اتر کر پیدل دریا کو پار کئے۔کشن گنج ضلع کے مختلف علاقوں میں پہنچے اور پروگراموں میں بھی حصہ لیااور جلسہ عام سے خطاب بھی کئے،جہاں انہوں نے ایک بار پھر مرکز کی بی جے پی حکومت اور بہار کی عظیم اتحاد حکومت کو سیمانچل کی پسماندگی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور شدید تنقید کانشانہ بنایا۔ امور کے ایم ایل اے اختر الایمان اویسی کے ساتھ موجود تھے۔اس موقع پر ہزاروں کارکنان بھی موجود تھے۔انہوں نے بھی مرکز کی بی جے پی حکومت اور بہار کی عظیم اتحاد حکومت پر شدید حملے کئے۔ اسد الدین اویسی نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ مجلس اتحاد المسلمین 2025 بہار قانون ساز اسمبلی میں پچاس سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات نہ صرف کشن گنج سے بلکہ بہار کے دیگر لوک سبھا حلقوں سے بھی لڑنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج