نئی دہلی ، 20؍ مارچ-وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ہونے والی دو طرفہ میٹنگ کے دوران اس سال کے آخر میں جاپان میں جی 7 سربراہی اجلاس کے لئے مدعو کرنے کے لیے جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدہ کا شکریہ ادا کیا۔
پی ایم مودی نے یہاں حیدرآباد ہاؤس میں اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ وفود کی سطح پر بات چیت کی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ آج جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے مجھے جی 7 لیڈرس اجلاس میں مدعو کیا جو مئی میں ہیروشیما میں منعقد ہوگا۔ میں اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
پی ایم مودی نے جاپانی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدہ کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتا ہوں۔ پچھلے ایک سال میں جاپانی وزیراعظم کشیدہ سے کئی بار ملا ہوں اور ہر بار میں نے ہندوستان۔جاپان کے باہمی تعلقات کے تئیں ان کی مثبتیت اور عزم کو محسوس کیا ہے۔
اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے،ان کا آج کا دورہ فائدہ مند ہوگا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ اپنے جاپانی ہم منصب کا اس سال ستمبر میں جی 20 سربراہی اجلاس میں دوبارہ استقبال کرنے کے قابل ہونے پر خوش ہیں۔
چونکہ ہندوستان اس سال جی 20 کا صدر ہے اور اس کے ساتھ ہی جاپان کے پاس موجودہ جی 7 کی صدارت ہے، اس لیے پی ایم مودی نے کہا کہ “آج کی میٹنگ دونوں ممالک کے اپنے مقاصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے مل کر کام کرنے کا بہترین موقع ہے۔
بات چیت کے بعد اپنے بیان میں پی ایم مودی نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد عالمی جنوبی کو آواز دینا اور ہندوستان-جاپان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
Tags