ئی دہلی، 06 نومبر — بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 7 نومبر کو یک روزہ قومی مجلس عاملہ کا اجلاس بلایا ہےجس میں اگلے سال کے اوائل میں ہونے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات، کورونا ٹیکہ کاری مہم سمیت موجودہ مسائل پر غورو خوض کیا جائے گا۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سڑک نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کے وزیر نتن گڈکری،تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اورریاستی بی جے پی صدور سمیت تین سو سے زیادہ رہنما موجود ہوں گے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران یہ پہلا موقع ہوگا جب مجلس عاملہ کی میٹنگ میں سبھی سے کہا گیا ہے کہ وہ حاضر رہیں۔ یہ اجلاس آف لائن اور آن لائن دونوں طرح سے منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں براہ راست 124 رہنما شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی اکائیوں کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ’کووڈ پروٹوکول کے پیش نظر‘ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، ریاستی بی جے پی صدور، ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹریز اور اس سے متعلقہ قومی مجلس عاملہ کے رکن اپنے اپنے ریاستی پارٹی دفاتر سے ڈیجیٹل طور پر اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی مجلس عاملہ کا اجلاس مسٹر نڈا کے صدارتی خطاب سے شروع ہوگا اور وزیر اعظم مودی کی اختتامی تقریر کے ساتھ ختم ہوگی
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج