پہاڑی ریسنگ کورس سمیت 100 کلو میٹر طویل دوڑ میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے 21 ایتھلیٹ ہلاک ہو گئےچین میں میراتھن ریس فلاکت پر ختم ہوئی۔پہاڑی ریسنگ کورس سمیت 100 کلو میٹر طویل دوڑ میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے 21 ایتھلیٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق صوبہ گانسُو میں ہفتے کی صبح 172 ایتھیلٹوں کی شرکت سے ریس کا آغاز ہوا لیکن ریس کا پہاڑی حصہ شروع ہونے پر اچانک موسمی حالات بگڑ گئے۔یخ بستہ سردی اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایتھلیٹ علاقے میں محصور ہو کر رہ گئے۔ایتھلیٹوں کو بچانے کے لئے شروع کروائی گئی امدادی کاروائیاں رات بھر جاری رہیں۔
امدادی کاروائیوں کے نتیجے میں 172 ایتھلیٹوں میں سے 151 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 21 ایتھلیٹ کی اموات واقع ہو گئی ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج