حیدرآباد29نومبر ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بی جے پی حیدرآبادکو نظام کے کلچرح سے پاک کرتے ہوئے جمہوری اصولوں کے ساتھ عصری و نئے شہر کی تعمیر کرے گی۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی امیدواروں کی مہم کے دوران کہا کہ خاندانی سیاست کو دور کیا جائے گا۔ بی جے پی جی ایچ ایم سی انتخابات میں نشستوں میں اضافہ کے لئے حصہ نہیں لے رہی ہے بلکہ اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس مرتبہ حیدرآباد کا میئر بی جے پی کا ہوگا۔ انہوں نے پوچھا کہ حالیہ سیلاب کے موقع پر وزیراعلی چندرشیکھرراو نے کہا کہ اس کا جواب ان کے پاس کیا ہے۔ ٹی آر ایس اور مجلس حیدرآباد کو عالمی شہر اور آئی ٹی کا مرکز نہیں بناسکتے کیوں کہ وہ نااہل ہیں اور غیرذمہ دار ہیں۔ حیدرآبادکو آئی ٹی کا عالمی مرکز بنانے کے لئے بی جے پی اہلیت رکھتی ہے۔ حیدرآباد کوعصری عالمی شہر بنانا چاہئے۔ اس شہر کو نواب اور نظام میں پھنسا نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے روہنگیائیوں کے مسئلہ پر کہا کہ جب وہ کوئی کارروائی کرتے ہیں تو پارلیمنٹ میں گڑبڑ کی جاتی ہے۔ امیت شاہ نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس نے حیدرآباد کو ڈبودیا کیوں کہ اس نے مجلس کی خوش آمد کی ہے۔ ٹی آر ایس نے مجلس کو تمام تالابوں، نہروں اور نالوں پر غیرقانونی قبضوں کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ گذشتہ 5 برس سے ڈرینس کی صفائی کے بغیر اورنالوں پر سے غیرمجاز قبضوں کو ہٹائے بغیر ٹی آر ایس کیا کررہی تھی۔ یہ دعوی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے عوام برہم اور حکمراں جماعت ٹی آر ایس و اویسی کے اتحاد سے مایوس ہیں۔ انہوں نے پیش گوئی کہ اس مرتبہ بلدیہ پر بی جے پی پرچم لہرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام بہتر حکمرانی چاہتے ہیں۔ وہ نریندر مودی کی قیادت اور بی جے پی پر یقین رکھتے ہیں۔ جس طرح 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ سے بی جے پی سے 4 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اسی طرح اگلا قدم بلدیہ کے انتخابات ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بی جے پی میئر کا عہدہ حاصل کرے گی۔ حیدرآباد کے عوام کو چاہئے کہ وہ بی جے پی کو ایک موقع دیں کیوں کہ ان کی پارٹی نظام کے کلچر سے حیدرآباد کو آزاد کروانا چاہتی ہے۔ جہاں کہیں بھی بی جے پی کامیاب ہوئی فرقہ وارانہ فسادات نہیں ہوئے۔ انہوں نے ٹی آر ایس کے لیڈروں کے الزامات پر کہا کہ حیدرآباد میں حالیہ سیلاب کے بعد مرکز کی امداد دی گئی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج