نئی دہلی، 26 اپریل پی
ایم آئی ہندوستان بھر میں میں کورونا
وائرس (كووڈ -19) کے معا ملات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران 1،990 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز
کر گئی اور اس دوران اس وبا سے 49 ہلاکتیں ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 824 ہو گئی
ہے ۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں
کورونا کے اب تک مجموعی 26496 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض
شامل ہیں ۔ کورونا سے متاثر لوگوں کے صحت یاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 741 لوگوں کے صحت یا ب ہونے کے ساتھ ایسے
لوگوں کی تعداد 5804 تک پہنچ گئی ہے ۔
وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کئے گئے
اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ
انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا سے سب سےزیادہ متاثر مہاراشٹر میں متاثرین
کی تعداد میں ایک دن میں 811 کا اضافہ درج کیاگیا اور متاثرین کی مجموعی تعداد
7628 پر پہنچ گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید 40 افراد کی ہلاکت کے
بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 323 ہو گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں
1076 متاثرہ مریض صحت یا ب ہو چکے ہیں ۔
گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 256 نئے کیسز سامنے آنے
کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے ۔ گجرات میں متاثرین کی
مجموعی تعداد 3071 ہو گئی ہے اور مزید چھ افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی
تعداد 133 تک پہنچ گئی ہے ۔
اس کے بعد ملک کے قومی دارالحکومت دہلی ہے جہاں گزشتہ 24
گھنٹوں میں 111 نئے کیسز درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی 2،625 افراد اس وبا
سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے ۔
دارالحکومت میں مجموعی 869 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج