نئی دہلی، 25 اپریل (پی ایم آئی)ملک
میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1490 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی
تعداد بڑھ کر 25000 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 56لوگوں کی
موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 779 ہوگئی ہے۔ملک کی 32 ریاستوں اور
مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے اب تک مجموعی طور سے 24942 معاملوں کی
تصدیق ہوچکی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
کورونا سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز
ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 396لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ
ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5210 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی شام پانچ بجے جاری
اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی
تعداد میں ایک دن 387 کا اضافہ درج کیا گیا اور مجموعی طور سے یہ اعدادوشمار 6817
ہوگیا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 18 اور لوگوں کی
موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 301 ہوگئی ہے۔ ریاست میں
957انفیکشن سے متاثر مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج