حیدرآباد۳اپریل(پی ایم آئی)مرکزی انجمن ماتمی گروہان حیدرآباد تلنگانہ اسٹیٹ کے صدرجناب سید نجف علی شو کت (جرنلسٹ) نےایران کے شہر قم میں پھنسے شیعہ زائرین کی واپسی کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اور تہران میں واقع سفارت خانے کی کامیاب کوششوںکو سراہا ہے ۔مرکزی انجمن کے صدر شوکت نے کہا کےایران سے اب تک( ۱۱۴۲ ) زائرین کو واپس لایا گیا ہے اور انھیں قرنطینہ(کورنٹائن)میں رکھا گیا ہے۔تاہم اب بھی( ۲۵۰ ) زائرین وطن واپسی کے منتظر ہیں بتا یا جا تا ہے کے انکی جانچ کے بعد وہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اگر یہ اطلاع د رست ہے تو امیدہے کے سفارت خانے کا عملہ انکو طبی سمیت تمام سہولتیں فراہم کرے گا اور انکی وطن واپسی کے لئے جنگی خطوط پر کام کرے گا۔اس سلسلے میںوزیر اعظم جنا ب نریندر مودی اوروزارت خارجہ سےاپیل کی گئی ہے کے وہ ایران میں پھنسےبا قی زائرین کا دوبارہ معائنہ کیا جائے اور انکی وطن واپسی کے لئے سرعت آمیز اقدامات کئے جائیں ۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج